جھاؤ: پاکستانی فوج پر حملہ

577

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھاؤ کے علاقے سیڑ میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر بھی آ پہنچے ہیں۔

تاہم حکام کا موقف ابتک سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

گذشتہ روز کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے جسکی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے بلیدہ حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کی ہے۔