افغانستان، بھارت اور پاکستان کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

147

افغانستان، پاکستان اور بھارت کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے متعدد صوبوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب ہندوستان اور پاکستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اسی طرح بھارت کے بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے ضلع جم سے 44 کلومیٹر ایس ایس ڈبلیو کے فاصلے پر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والے شدید زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 2500 سے زائد افراد ہلاک اور 2000 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ ہزاروں گھروں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا تھا۔