کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد قتل

438

ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے زرین بگ دشت میں پاکستانی فورسز نے دو افراد ناصر عرف پیٹر اور ساجد کو ہلاک کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد قبل ازیں ایک آزادی پسند مسلح تنظیم سے منسلک رہے ہیں اور بعد میں سرینڈر کرکے حکومتی حمایت یافتہ مسلح جتھے (ڈیتھ اسکواڈز) کا حصہ بنیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے کے گرد نواح میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں جہاں مذکورہ دونوں افراد مبینہ طور پر فوج کی سہولت کاری کررہے تھے کہ اس دوران فورسز کا قافلہ علاقے سے گذررہا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو بلوچ آزادی پسند سمجھ کر قتل کیا گیا۔