کراچی کینٹ اسٹیشن پر پاکستانی فوج کے اہلکار ٹارگٹ تھے – ایس آر اے

3368

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس آر اے نے اپنی انٹیلجنس بیز انفارمیشن پر گذشتہ شب پنجاب سے کراچی کینٹ اسٹیشن پر آنے والی عوامی ایکسپریس کی بوگی نمبر 5 ( سیریل نمبر 2-11448) کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی ہے، جس بوگی میں پاکستان آرمی کے افسر اور اہلکار سوار تھے۔ جو کینٹ اسٹیشن پر اترنے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی فوج سندھ میں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سوا 13 لاکھ ایکڑ زمینوں پر قبضہ کر کے، سندھی کسانوں کا قتلِ عام کر رہی ہے اور سندھ سے قومپرست کارکنان کو جبری لاپتا کرکے ان کے فیک انکائونٹر کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے پنجابیوں سمیت تمام بیرونی آبادکاروں اور سرمائیداروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ کی زمینوں ، ساحل سمندر اور وسائل پر قبضہ اور لوٹ مار کرنے سے باز آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔