ڈیرہ مرادجمالی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں زمین کے تنازعے پر لہڑی اور سولنگی قبائل کے مابین مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کردیا۔
واضح رہے کہ دونوں فریقین زمین کے تنازعہ پر سالوں سے مسلح اور مورچہ زن ہیں اور کئی دونوں طرف سے جانی نقصانات ہوئے ہیں ۔ تاہم حکومت اور انتظامیہ خونی تنازعہ کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔