ڈیرہ غازی خان سے اٹھائے گئے تمام افراد کی رہائی تک روڈ بند اور دھرنا جاری رہے گا – بلوچ یکجہتی کمیٹی

321

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں گیا ہے کہ اس وقت لانگ مارچ کے شرکا ڈیرہ غازی خان پہنچ چکے ہیں جہاں اس وقت تک دھرنا اور روڈ بلاک جاری رہے گا جب تک گزشتہ دو دنوں سے اٹھائے گئے طالب علموں اور دیگر افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔

کیا گیا کہ ڈیرہ غازی خان سے پہلے ریاست نے لانگ مارچ کے سامنے جتنی رکاوٹیں کھڑی کیں اور جس طرح لانگ مارچ کے شرکا جن کے پیارے لاپتہ ہیں انہیں ٹریٹ کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ رہیں گی۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان و آس پاس کے تمام علاقوں کے بلوچ عوام سے ڈی جی خان پہنچنے کی اپیل کرتے ہیں جہاں اس وقت دھرنا دیا جا رہا ہے۔ لانگ مارچ کا قافلہ آگے اس وقت بڑھے گا جب اس دورانیہ میں ڈی جی خان سے اٹھائے گئے تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔ پولیس نے گزشتہ دو دنوں سے ڈٰی جی خان میں جو ظالمانہ اقدامات کیے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست بلوچ اتحاد سے کس حد تک خوفزدہ ہے۔

مزید کہا گیا کہ سخی سرور، بواٹہ چیک پوسٹ اور دیگر تمام علاقوں میں رکاوٹیں قائم کرکے ریاست نے بلوچوں کو پیغام دیا کہ بلوچوں کے کوئی بھی انسانی اور آئینی حقوق نہیں ہیں لیکن بلوچ عوامی اتحاد اور طاقت سے ریاست لانگ مارچ کو آگے جانے دینے پر مجبور ہوا۔ کل ڈیرہ غازی خان کے غیور بلوچ لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ڈی جی خان پہنچ جائیں اور بلوچ اتحاد و اتفاق اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف ایک آواز بنیں۔ ڈی جی خان سے مطالبات پورا ہونے اور کل ریلی و جلوس ہونے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ کل تک کافلہ ڈی جی خان میں رہے گا۔ تمام بلوچ اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائے۔