ڈیرہ بگٹی: دوران زچکی خاتون اپنے بچے سمیت فوت ہوگئیں

139

ڈیرہ بگٹی میں دوران زچکی خاتون اپنے بچے سمیت چل بسی۔

علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ دوران زچکی غیر تربیت یافتہ عملہ اور عدم سہولیات کے باعث واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی لوگوں نے واقعہ پر غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دس سال سے سرفراز مسوری اور اس کے کزن طارق نے ڈیرہ بگٹی کے لوگوں پر حکمرانی کیا اور گزشتہ پانچ سال نوابزادہ شاہ زین اور گہرام خان نمائدہ رہے مگر کوئی بھی ایک زچہ بچہ سینٹر نہیں بنا سکا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں دوران زچکی اموات مسلسل پیش آتے ہیں۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دوران زچگی 1 ہزار میں سے 78 اموات ہوتی ہیں جن میں 66 بچے اور 34 مائیں ہوتی ہیں۔

بلوچستان میں صحت کی خستہ حال انفراسٹرکچر دوران زچگی شرح اموات میں اضافے کا سبب ہے، بلوچستان کے بڑے شہروں کی نسبت دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے کی شرح اموات زیادہ ہے۔