ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں آپریشن، ایک شخص جبری لاپتہ

248

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور کیچ سے پاکستانی فورسز کیجانب سے آپریشن کی گئی جبکہ اس دوران ایک شخص کو فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے بگٹی کالونی سے پاکستانی فوج نے قربان ولد بادل بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ہمراہ لے جاکر لاپتہ کردیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے زامران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے زامران کے علاقے کوٹگان میں آپریشن آغاز کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم دوران گرفتاری یا دیگر نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔