ڈیرہ اسماعیل خان: آئی ایس پی آر نے حملے میں 23 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کردی

546

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے حملے میں 23 فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے ہلاک ہونے کئ تصدیق کردی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 دسمبر کو علی الصبح چھ مسلح افراد نے درابن میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے ٹکرا دیا اور ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تمام چھ حملہ آور مارے گئے۔

خیال رہے کہ حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ٹی جے پی کی جانب سے حملے میں تھرمل گن کے ذریعے حملے کی ویڈیو بھئ جاری کردی گئی ہے۔