پنجگور: ایک شخص نے خودکشی کرلی

190

پنجگور کی نواحی علاقے تحصیل گوارگو میں ایک شخص نے خودکشی کرکے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت صغیر حیات کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے واقعہ پنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے کوہ بن کے مقام پر پیش آیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔