پاکستان میں پولیس کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ – ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

233

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن کا تناظری سروے 2023 جاری کر دیا، سروے نتائج کے مطابق پولیس کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔

کرپشن کے معاملے میں ٹھیکے دینے اور کٹریکٹ کا شعبہ دوسرے جب کہ کرپشن میں کمی کے ساتھ عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے، جس کی شرح 13 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

تعلیم اور صحت چوتھے نمبر پر کرپٹ ترین ادارے قرار دیے گئے ہیں، لوکل گورنمنٹ کا ادارہ پانچویں جب کہ ٹیکس اور لینڈ ایڈمنسٹریشن کا شعبہ 6 فی صد کرپشن کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق پاکستانی سطح پر 75 فی صد شہری سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس بہت طاقت اور اثر و رسوخ ہے، جس سے کرپشن ہوتی ہے، 36 فی صد شہری اکثریت کا خیال ہے کہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کا کردار غیر مؤثر ہے۔

سروے کے مطابق 40 فی صد نے پاکستانی سطح پر کرپشن کی بڑی وجہ میرٹ کی کمی کو قرار دیا، کرپشن کو کچلنے کے اقدامات کے طور پر 55 فی صد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثے ہر سال ظاہر کیے جانے چاہیئں۔

این سی پی ایس کے مطابق 68 فی صد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جیسے ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔