نوکنڈی: لاش برآمد

179

نوکنڈی میں کئی روز پرانی لاش برآمد،لیویز فورس نے امانتاً دفنا دی۔

تفصیلات کے مطابق رسالدار لیویز حاجی غلام دستگیر بڑیچ کی سربراہی میں سیکورٹی فورسز اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے نوکنڈی سے بیس کلومیٹر دور تراسی لانڈی کے قریب ایک لاش برآمد کی۔ جو کہ ناقابل شناخت تھی جسے امانتاً وہی دفنا دیا گیا۔

لیویز کے مطابق لاش تقریبا چھ مہینے قبل کی معلوم ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے-

بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔