منگچر اور واشک: فائرنگ اور حادثہ میں 4 افراد ہلاک، 1 زخمی

186
File Photo

لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے زرد عبداللہ کے علاقے کلی چاہ مست میں لانگو قبائل رئیس خیل کے ایک ہی طائفہ کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں گلوکار نوجوان فیض اللہ لانگو ولد ڈاکٹر محمد ایوب لانگو رئیس خیل ہلاک ہو گئے ۔

انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

دریں اثنا واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث حرماگے کے مقام پر پیش آیا ۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے خاران روانہ کر دیا گیا، شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسا، جان افراد کا تعلق نوشکی اور حرماگے شاہوگیڑی جبکہ زخمی کا تعلق کوئٹہ سے بتائی جا رہی ہے ۔