قلات بارش و برفباری :سردی کی شدت میں شدید اضافہ

204

بارش و پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد سردی نے قلات کے رہائشیوں کو لپیٹ میں لے لیا-

گذشتہ روز کی بارش و پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد سردی نے قلات کو لپیٹ میں لے لیا شدید سردی کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کی گئی دوسری جانب شدید سردی میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے شہریوں نے گیس بحالی کا مطالبہ کیا ہے-