عالمی مقابلہ حدیث، بلوچستان کے نوجوان نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلیا

346

جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سر تربت کے متخرج نوجوان طالب علم جعفر مراد بلوچ نے عالمی مقابلہ حدیث میں بین الاقوامی سطح پر پہلا پوزیشن اپنے نام کرلیا۔

جعفر مراد بلوچ کا بنیادی تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور کےتحصیل پروم سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سرتربت سے حاصل کرنے کےبعد معروف دینی درسگاہ جامعہ ابی بکر اسلامیہ کراچی میں زیر تعلیم ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے مقابلے میں حصہ لیاتھا، یہ مقابلہ گزشتہ روز ترکی کے معروف ادارہ جمعیۃ آیۃ الخیریۃ ترکیہ کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے جہاں ترکیہ، افغانستان، پاکستان، جزائر، یمن، مصر، امارات، سعودی عربیہ سمیت دیگر ممالک کے طلبہ نے بھی حصہ لیا تھا۔

تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم جعفر مراد بلوچ نے پہلا پوزیشن اپنے نام کرلیا ۔ جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سرتربت کی انتظامیہ ومتخرجین نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے یہ مقابلہ آن لائن منعقد کیے گیے ۔ جعفر مراد بلوچ سمیت دیگر طلبہ کو ادارہ جمعیۃ آیۃ الخير یہ ترکیہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکے لیے انعامات کا اعلان کیا۔