ظہیر بلوچ اڈیالہ جیل میں مقید ہے – اسلام آباد پولیس کا اقرار

424

گذشتہ دنوں لاپتہ ظہیر بلوچ کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے اقرار کیا ہے طالب علم اڈیالہ جیل میں مقید ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ کے سامنے انکشاف کیا کہ لاپتہ طالب علم ظہیر بلوچ اڈیالہ جیل میں ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ضمانت کے احکامات کے باوجود نوجوان کو اس لیے رہا نہیں کیا گیا کیونکہ ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے تھے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں اسلام آباد میں “بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ” کے پہنچنے پر رات گئے پولیس نے لانگ مارچ شرکاء اور ان کے استقبال کیلئے موجود طالب عملوں و دیگر افراد پر دو مقامات پر تشدد کا استعمال کیا جہاں سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مذکورہ افراد میں ایک بڑی تعداد طالب علموں کی تھی۔ گرفتار افراد کو مختلف اوقات میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم ظہیر بلوچ سمیت کئی نوجوانوں کے  زیرحراست ہونے اور ان کی سلامتی کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی تھی۔