زامران: پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ

555

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں، جبکہ مذکورہ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آمد و رفت بھی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے، جبکہ علاقےمیں بڑے پیمانے پر فوجی آمدورفت بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے زامران کے علاقے ساہ دیم و گردنواح میں پاکستانی فوج کی آمدورفت جاری ہے جبکہ پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

دوران جھڑپ ابتک جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم حکام کا موقف بھی تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔