زامران: مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد زخمی، ایک ہلاک

159

بلوچستان کے ضلع میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو افراد کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زامران کے علاقے عبدوئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کیا۔

زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جسکی شناخت جاوید ولد امداد کے نام سے ہوئی ہے جو سندھ کا رہائشی ہے۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا ۔