زامران اور تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاع

522

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ دو مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے زامران ساہ دیم کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تعلیمی چوک کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوراً بعد دو ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے