دکی: فائرنگ سے دو لیویز اہلکار ہلاک

276

بلوچستان کے ضلع دکی میں چھاپے کے دوران لیویز اور مبینہ ملزم کے کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیویز فورس کا لونی کے علاقے کلی مرجانزئی میں اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں قاسم اور عبیداللہ شامل ہیں۔ ہلاک اہلکاروں کی لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی۔