جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کیخلاف لانگ مارچ آج نال گریشہ میں قیام کریگی

208

جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کے خلاف تربت سے شروع ہونے والی مارچ آج رات نال گریشہ میں قیام میں کریگی ۔

گذشتہ روز پنجگور میں قیام اور احتجاجی ریلی نکالنے کے بعد آج صبح پنجگور سے نکل کر ناگ اور بیسمہ سے ہوتے گریشہ نال پہنچ گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا ہے اور مختلف مقامات پر احتجاجی جلوس بھی نکالے گئے۔

پنجگور کے بعد مارچ کا پہلا پڑاؤ ناگ میں ہوا جہاں خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے مارچ کا استقبال کیا ہے جبکہ اس کے بعد مارچ بیسمہ سے ہوتے ہوئے گریشہ پہنچی۔

گریشہ میں لوگ دن بھر مارچ کے استقبال کے لئے روڈوں پہ نکلے تھے جب مارچ گریشہ کے حدود میں داخل ہوئی تو لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں اور لاپتہ افراد کی بازیابی، جعلی مقابلوں اور ریاستی بربریت کے خلاف شدید نعروں کے ساتھ کے مارچ کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ مارچ کا اگلاء پڑاؤ خضدار شہر تھا تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے گریشہ میں جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں سے متاثرہ خاندانوں کی کثرت کی وجہ سے لانگ مارچ کے شرکاء نے رجسٹریشن کیمپ و سیاسی موبلائزیشن کے عمل کو طول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ قافلہ کل بروز ہفتہ خضدار پہنچ جائے گی ۔