بولان: تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

193

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بولان میں ڈیم تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے ٹریکٹر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان بولان کے علاقے رند علی لغاری کے مقام پر کمپنی کے ایک ٹریکٹر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔