بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ تونسہ پہنچ گئی، ہزاروں افراد مارچ میں شریک

378

بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور زیر حراست افراد کے قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ تربت، کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی جی خان سے تونسہ پہنچ گئی۔

اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں پیدل لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے سامنے کھڑی رکاوٹیں دور کرنے پر مجبور ہو گیا۔

تونسہ میں بڑی تعداد میں مقامی بلوچوں نے گھروں سے نکل شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے ۔

لانگ مارچ منتظمین نے کہاکہ ریاست کی ہرطرح کی سازش کو قوم نے متحد ہوکر ناکام بنایا ہے۔