بلوچ خواتین پر تشدد، گرفتاریوں کے خلاف نامور صحافی محمد حنیف نے ستارہ امتیاز واپس کردیا

383

پاکستان کے نامور مصنف اور صحافی محمد حنیف نے اپنا ستارہ امتیاز کا اعزاز واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں، انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی طرف سے بلوچ شہریوں کو اغوا اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ ستارہ امتیاز احتجاجاً واپس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی پولیس نے پرامن بلوچ مظاہرین جو اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف سراپا احعجاج تھے، پر تشدد کیا گیا جن میں خواتین اور بچے شامل تھیں۔