افغانستان میں تخریب کاروں کے پناہ گاہوں کی طرف جانے کی ضرورت ہے – جان اچکزئی

313

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر تخریب کاروں کو سپورٹ کر رہے ہیں، افغانستان میں تخریب کاروں کی پناہ گاہیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران کہی۔

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں تخریب کاری سے متعلق کوئی حکمت عملی بنانی ہوگی، ان پناہ گاہوں کی طرف جانے کی ضرورت ہے جہاں سے یہ نیٹ ورک آپریٹ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود پناہ گاہوں کا پاکستان میں موجود تخریب کاری سے تعلق ہے، افغانستان میں موجود پناہ گاہیں تخریب کاروں کو آپریٹ کر رہی ہیں۔

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ تخریب کاروں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، تخریب کار پاکستان کے سرحد کو کراس کر کے حملہ کرتے ہیں۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ اسی نیٹ ورک کا ایک گروپ پاکستان کے اندر آپریٹ کر رہا ہے، ڈی آئی خان میں جو ہوا اس سے پتہ چلتا ہے کہ تخریب کاروں کا نیٹ ورک منظم ہے۔