پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا گاہ میں ایک خاتون بے ہوش ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق لواحقین لانگ مارچ کے جاری دھرنے میں متعدد شرکاءکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، اس موقع پر ایک خاتون بے ہوش بھی ہوگئیں جنہیں پولی کلینک اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں سے جبری لاپتہ افراد کی لواحقین اس وقت اسلام آباد میں دھرنے دیے ہوئے ہیں۔ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے خواتین، بزرگ اور بچوں کی طبعیت خراب ہورہا ہے۔
انکا مطالبہ ہے کہ انکے جبری لاپتہ پیاروں کو بازیاب کیا جائے ۔