اسلام آباد: بلوچ مظاہرین پر تشدد کیخلاف بلوچستان بار کونسل کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

274
File Photo

بلوچستان بار کونسل نے اسلام آباد بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد، گرفتاریوں پر آض بروز جمعرات کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی پر فائرنگ، جبر و تشدد کا استعمال، بلوچ خواتین و بچوں کو گرفتار کرنا، لاٹھی چارج، شیلنگ و فائرنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام گرفتار خواتین و طلباء کو فوری رہا کیا جائے۔ تشدد کرنے والے پولیس انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔