آواران میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کردیے۔ بی ایل ایف

359

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ہفتے کے روز مالار کھن ، آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے کم از کم تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی کردیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے مختلف یونٹس نے حصہ لیا۔ مذکورہ علاقے میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں کے ایک سے زائد دستوں نے ہفتے کی شام پانچ بج کر تیس منٹ پر بیک وقت کئی سمتوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں بھاری اور خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی جس میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔کیمپ کی دیواروں اور مورچوں کو گولوں اور ہینڈ گرنیڈز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی شدت کی وجہ سے قابض پاکستانی فوج کے اہلکار اپنے محفوظ مورچوں میں چھپے رہے اور بی ایل ایف کی کارروائی کا مناسب جواب نہ دے سکے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی فوج پر شکست کے آثار نمایاں ہیں اور وہ بلوچ قومی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہر چند روز بعد اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہے۔بلوچ سرمچاروں کی منظم طاقت کی وجہ سے دشمن کی ہر نئی حکمت عملی ناکام ہو رہی ہے۔