آئی جی اسلام آباد نے بلوچ مظاہرین کے حوالے سے جھوٹ بول کر عدالت کو گمراہ کیا – وکلاء

337

بلوچ لانگ مارچ مظاہرین کے گرفتاریوں کے حوالے سے عدالت میں سماعت میں موجود وکلاء کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے کل عدالت میں کھلم کھلا جھوٹ بولا۔ اس نے یہ کہہ کر عدالت کو گمراہ کیا کہ ہماری تحویل میں ایک بھی خاتون نہیں ہے۔ اب اس نے عدالت میں پیش ہونے کی زحمت بھی گوارا نہیں کیا۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس انہیں انصاف میں رکاوٹ ڈالنے اور عدالت کو گمراہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

دریں اثناء ‏بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے آدھے گھنٹے میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔