کل تربت سے انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف لانگ مارچ کا آغاز کرینگے – بلوچ یکجہتی کمیٹی

213

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف شہید بالاچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ احتجاجی تحریک کل کیچ سے لانگ مارچ کی شکل میں نکل کر پنجگور کی طرف روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ریاست ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کرتا اور اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کیلئے تیار نہیں تو شہید بالاچ اور دیگر کی شہادت سے اٹھنے والی یہ تحریک بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچے گی کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ دیگر لاپتہ افراد کی لاشیں ہمیں گولیوں سے چھلنی نعش کی صورت جعلی مقابلوں میں ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل پنجگور کے باشعور عوام اور ریاستی ظلم کے شکار بلوچ قوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ جبری گمشدگی کے شکار افراد اپنے کیسز رجسٹر کرائیں جبکہ سیاسی و ظلم کے شکار افراد لانگ مارچ کی شکل میں جاری تحریک کا حصہ بنیں۔