پاکستان آرمی کی برگیڈیر کا بیٹا اغواء

3701

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پاکستان آرمی کے برگیڈیر کے بیٹے کو اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے بکاخیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستان آرمی کی بریگیڈیئر سجاد کے بیٹے دانیال کو اغواء کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے واقعہ کے بعد علاقے کو سیل کرکے بڑے پیمانے پر آپرپشن کا آغاز کردیا گیا۔ جبکہ ڈرون اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کا فضائی گشت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات آپریشن کی نگرانی کیلئے خود بنوں پہنچ گئے۔