نوشکی اور گردنوح میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری

1036

نوشکی اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں کے پروازیں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی و گرد نواح کے پہاڑی علاقوں میں آج صبح سے پاکستان آرمی کی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے ۔

پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی گشت پہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی و زمینی آپریشن کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں مختلف اوقات میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن ہوتے رہے ہیں۔