مند: پاکستانی فورسز کی عام آبادی پر فائرنگ، دو بچے زخمی

437

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں پاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں-

مند واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے زخمی بچوں کے تصاویر جاری کرتے ہوئے انکی شناخت بالاچ ولد الٰہی اور عدنان ولد ستار کے ناموں سے کی ہے-

فورسز فائرنگ سے زخمی دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-

واضح رہے پاکستانی فورسز پر اس سے قبل بھی عام آبادیوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں اس سے قبل کیچ میں ایسے مختلف واقعات میں متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوئے ہیں تاہم دوسری جانب فورسز ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہیں-

اس نوعیت واقعات کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔