تربت شہر و گردنواح میں انٹرنیٹ منقطع

202

تربت شہر و گردنواح میں انٹرنیٹ سروس معطل

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تھری جی و ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروسز اچانک منقطع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جعلی مقابلوں کیخلاف دھرنے کو سبوتاژ کرنے کیلئے حکام نے مواصلات نظام کو بند کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج تربت شہر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔

 جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیخلاف گذشتہ دس روز سے تربت شہر کے شہید فدا چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین و دیگر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظور تک احتجاج جاری رہے گا۔