ہرنائی: کوئلہ کے کان میں حادثہ، ایک کانکن ہلاک

164

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے سب تحصیل کھوسٹ سعید آغا کول کمپنی ٹھیکہ دار ملک عثمان کے کول مائن میں مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

ہلاک کانکن کی شناخت شیر جان ولد خان زادہ سکنہ پشین کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز نے واقعہ کے متعلق ضروری کارروائی شروع کردی۔