گوادر: نوجوان جبری لاپتہ

161

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نوجوان لاپتہ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے سربندن کے رہائشی سمیر حمزہ کو گوادر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

دریں اثنا حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں سربندن کے رہائشی نوجوان سمیر حمزہ کی پدی زر گوادر سے کل شام جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر نوجوان کو بازیاب کراکر لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جب تک ادارے اپنی یہ پالیسیاں تبدیل نہیں کرتے ان کے لئے امن امان قائم رکھنا مشکل ہوجائے گا اور امن کے لئے انصاف ضروری ہے کیونکہ ظلم کے ساتھ امن کا قیام ایک خواب ہوگا۔