گوادر حملے میں 14 اہلکار ہلاک ہوئے _ پاکستان آرمی کی تصدیق

916

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے حملے کی تصدیق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں چودہ پاکستانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آئی ایس ہی آر نے کہا ہے کہ پسنی سے اورماڑہ جانے والی پاکستانی فورسز کی 2 گاڑیوں پر گھات لگا کر مسلح حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں فورسز پر بڑے نوعیت کے حملے میں ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسندوں کے اتحاد براس نے دو ہزار بیس کو ایک حملے میں پندرہ اہلکاروں ہلاک کرکے اسلحہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔