کیچ: ایک اور شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

161

بلوچستان کے ضلع کیچ سے مزید ایک شخص کے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرسوں رات کو پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے کوجو میں چھاپہ مارکر واجو سالم ولد دین محمد نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان بھر سے رپورٹ ہونے والا چھٹا کیس ہے اس سے قبل پانچ کیسز ضلع آواران اور ایک کیچ کے تحصیل ہوشاپ سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔