کڈان و ھوشاپ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

339

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ضلع کیچ کے علاقے کڈان میں پاکستانی فوج پر راکٹ حملے اور ھوشاپ میں سی پیک روٹ کی تعمیراتی کام میں شامل ڈامبر سے بھرے ایک ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے ھوشاپ میں سی پیک روٹ کے تعمیری کام میں شامل ڈامبر سے بھرے ٹرالر کو آگ لگا دیا جبکہ ایک اور کارروائی میں دشت کڈان میں پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ کو رات کے آٹھ بجے دشت کڈان ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر قریب سے تین راکٹ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرکر پھٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں نشانے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب فاصلے کا انتخاب کیا گیا تھا تاکہ راکٹ کے گولے کیمپ کے احاطے میں گر سکیں۔ اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی میں، جمعہ کے روز مغرب کے وقت سی پیک روٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کے سبوتاژ پر معمور بی ایل ایف کے ایک دستے نے ھپتاری کور تجابان ھوشاپ، کیچ میں پاکستان چین اکنامک کوریڈور کی تعمیر کے لیے ڈامبر لے جانے والے ایک ٹرالر کو روک کر اس بات کی تصدیق کے بعد کہ وہ سی پیک روٹ کی تعمیر کے لیے ڈامبر مہیا کر رہا ہے ، نذر آتش کردیا۔

میجر گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں سرمچاروں نے گاڑی کے ڈرائیور اور مزدوروں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر چھوڑ دیا۔ بی ایل ایف مزدوروں، گاڑی مالکان، ٹھیکہ داروں اور دیگر کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ سی پیک منصوبہ اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی معاونت سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان میں پاکستان کے کسی بھی استحصالی منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی ایل ایف دشمن کے خلاف دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔