کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس، سول اسپتال کا ویسٹج سڑک پر پھینکا جارہا ہے

290

کوئٹہ میں صرف 2 گھنٹے کے دوران کانگو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 27 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ سے ہیں، دوسری جانب سول اسپتال کا ویسٹج جناح روڈ اور پرنس روڈ پر پھینکا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں ایک طرف کانگو کے وار جاری ہیں اور شہر کے ماحول میں کانگو کے وائرس کی موجودگی کے باعث سول اسپتال کے کئی وارڈ بند کردیے گئے ہیں، تو دوسری جانب سول اسپتال کا ویسٹج جناح روڈ اور پرنس روڈ پر پھینکا جانے لگا ہے۔

سول اسپتال کے شعبہ حادثات اور آوٹ گیٹ کی طرف کانگو سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والے گاؤن، ماسک اور گلوز پھینک دیئے گئے، سڑک پر وارڈز میں استعمال ہونے والے سرنج، خون آلود پٹیاں اور دیگر فضلہ بھی پھینکا گیا ہے، جس کے باعث سڑک سے گزرنے والے افراد کے کانگو سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں 2 گھنٹے کے دوران کانگو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ سے ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق مریض کو بخار، جسم میں درد اور ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کرا دیا گیا ہے، مریض کے ٹیسٹ لئے گئے تو پورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ اب تک کانگو سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 62 ہوچکی ہے جن میں سے 18 جان کی بازی ہار گئے ہیں۔