کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

318

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلح افراد نے ہنہ بائی پاس کے قریب فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کو ہلاک کردیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کرکے علاقے میں مزید ناکہ بندی کردی ہے ۔

دریں اثنا برمہ ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں جمعہ گل خان ولد محمد خان کاکڑ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔