رواں ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گھروں پر چھاپے کے دوران تین لاپتہ ہونے والے نوجوان بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ۔
سات نومبر کی رات کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز ایف سی، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھروں پر چھاپے مار کر تین نوجوانوں عطاء اللہ، حمزہ اور بیبگر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو آج بازیاب ہوگئے۔
یاد رہے کہ جبری لاپتہ ہونے والے نوجوانوں میں دو بھائیوں حمزہ ولد محمد اکرام اور بیبگر ولد محمد اکرام کو غوث آباد سے ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے رات کے وقت چھاپہ مار کر لاپتہ کیا تھا ۔
جبری لاپتہ ہونے والے تیسرے نوجوان عطاء اللہ ولد سیف اللہ سکنہ سریاب کو بھی مذکورہ رات گھر پر چھاپے کے دوران چھاپہ مار جبری لاپتہ کیا گیا تھا ۔