کوئٹہ: بالاچ کے ورثا کے مطالبات کے حق میں سریاب روڈ پر دھرنا

232

تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ مولا بخش کے ورثا کے مطالبات کے حق میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سریاب روڈ پر دھرنا جاری، سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کال پر تربت میں سی ٹی ڈی کے جعلی انکاونٹر میں شہید ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی قتل کے خلاف جاری دھرنے کی حمایت اور بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں، فوجی آپریشن کیخلاف بی ایس او کے کال پر سریاب روڈ کو طلباء نے احتجاجاٙ ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا۔ طلباء بالاچ مولا بخش کے ورثا کے مطالبات کے حق میں نعرہ لگاء رہے ہیں اب تک انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔

چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر مرکزی کابینہ و دیگر تنظیمی اراکین کے ساتھ آج 27 نومبر صبح 11 بجے دھرنے میں شامل ہونے کیلیے پہنچے اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ چئیرمین بی ایس او کیچ میں شہید فدا چوک میں جاری دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں۔