کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقا کے سامنے شکست کا سامنا

80

آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی

جنوبی افریقا کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم 36 ویں اوور میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،گلین فلپس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔