پنجگور: پاکستانی فورسز پر حملہ

299

ہفتے کی شب پنجگور کے علاقے چتکان میں دو دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجگور شہر میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی، نامعلوم مسلح افراد نے قلم چوک پر فوجی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک میں واقع پاکستانی فورسز کے ناکے کے قریب نامعلوم سمت سے دو دستی بم پھینکے گئے جوکہ زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

واقعے کے بعد فورسز نے شدید فائرنگ کی اور علاقے کا گھیراؤ کرکے مزید ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کردی ہے۔