پنجگور میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ

255

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ رات پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نامعلوم سمت سے نشانہ بنایا گیا۔

پنجگور، چتکان میں رخشان پل کے قریب واقع پاکستانی فورسز کے ناکے کی طرف کم از کم تین راکٹ فائر کیے گئے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور چتکان رخشان پل کے قریب واقع فورسز کے ناکے کی طرف نامعلوم سمیت سے تین راکٹ فائر کئے گئے۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔