ولی تنگی حملے میں شہید ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بی ایل اے

2156
فوٹو: ہکل میڈیا

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 14 ستمبر 2023 کو قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے مکمل قبضہ جمانے کے بعد گیارہ دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور دشمن کا فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کو سرانجام دیتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے فتح اسکواڈ کے تین جانباز ساتھی میران محبت عرف گرو، شاہد عرف دُرا اور فیض احمد بزدار عرف دلجان شہادت کے مرتبت پر فائز ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ کے ارکان نے دشمن فوج کے حفاظتی پوسٹس پر مختلف اطراف سے حملہ کرکے کارروائی کا آغاز کیا، پوسٹوں کو قبضے میں لینے کے دوران سرمچار محبت عرف گرو شہید ہوگئے۔ تاہم بی ایل اے کے سرمچاروں نے کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے قابض فوج کے پوسٹوں کو قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بعدازاں دشمن فوجی نے ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی مدد سے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا اور مختلف مقامات پر کمانڈوز اتارے گئے۔ کارروائی کے دوسرے روز بی ایل اے فتح اسکواڈ کے دستے نے سرمچاروں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے دشمن فوج پر حملہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ دو بدو لڑائی میں دشمن فوج کے کم از کم چار ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک ہوگئے جبکہ بی ایل اے کے دو ساتھی سرمچار شاہد عرف دُرا اور فیض احمد بزدار عرف دلجان شہید ہوگئے۔

ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شہید ساتھی میران محبت عرف گُرو ولد ملا سلیم کا تعلق کیچ کے علاقے تربت، آبسر سے تھا۔ آپ نے بیرون ممالک زندگی کو ترک کرکے 2021 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کرکے بلوچ قومی آزادی کے جدوجہد کا حصہ بننے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ساتھی شاہد عرف دُرا اِبن دُر بی بی کا تعلق تربت کے علاقے بلوچی بازار آبسر سے تھا۔ آپ نے کمپیوٹر سائنس میں بی ایس کرنے کے بعد 2021 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی۔

ترجمان نے کہا کہ شہید ہونے والے تیسرے ساتھی فیض احمد بزدار عرف دلجان کا تعلق کوہ سلیمان سے تھا، آپ نے 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور بہت کم عرصے میں اپنی قابلیت کے باعث گشتی کمانڈ کے طور پر منتخب ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی، اس تیرہ نومبر کے موقع پر شہید فیض بزدار، شہید شاھد، شہید میران سمیت بلوچ قومی جدوجہد کی راہ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو انکی عظیم تر قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور تجدید عہد کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور جلد یا بدیر انکی منزل آزاد بلوچستان کو حاصل کیا جائے گا۔ بی ایل اے پوری بلوچ قوم سے امید رکھتی ہے کہ وہ آج کے دن اپنے شہداء کو بھرپور انداز میں یاد رکھیں گے۔