بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مند گوک میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مند کے علاقے گوک میں جمعرات کی شام سات بجے قابض ریاستی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے دشمن فورسز کے گوک میں داد محمد کے مشین پر قائم چوکی پر قریب سے جاکر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ دیر تک جاری رہا جس میں قابض دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے عام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گولے برسائے۔
ترجمان نے کاکہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔