مغوی ڈاکٹر اسماعیل بازیاب ہوگئے

209

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مغوی ڈاکٹر اسماعیل بازیاب ہوگئے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ اور دیگر نے ڈاکٹر اسماعیل کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ روز قبل اغواء ہونے والے ڈاکٹر محمد اسماعیل خیر و آفیت سے اپنے گھر پہنچ گئے۔

گذشتہ روز ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر اسماعیل کے عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا۔

مذکورہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا تھا کہ ڈاکٹر اسماعیل کو کراچی میں طارق روڈ پر واقع ان کی رہائشگاہ پر 11 نومبر کو 15 نامعلوم افراد نے ان کو وہاں اٹھایا جس پر انکے اہل خانہ کی جانب سے فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او سے رابطہ کر کے انہیں اطلاع دی اور مقددمہ درج کر نے کو کہا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور بعد میں عدالت میں 22 اے کے تحت پٹیشن دائر کی۔ اس کے باجود پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ازخود اس واقعے کا نوٹس لیتی لیکن حکومت بلوچستان فی الحال سورہی ہے اور ہمارے متعدد بار رابطہ کرنے پر انہوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور نہ کوئی شنوائی ہوئی۔