مستونگ: عدالت کے احاطے میں دھماکہ، کارروائی مؤخر

375

گذشتہ شب عدالت کے احاطے میں دھماکے کے بعد آج مستونگ میں عدالتی کارروائی معطل ہے، پولیس و دیگر اداروں کے اہلکار عدالت کا معائنہ کرنے کیلئے پہنچ گئے۔

گذشتہ شب بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

بم دھماکہ مستونگ عدالت میں پیش آیا جس کی وجہ سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے دھماکے کو ایک ٹرالر گاڑی کے ٹائر پھٹنے کانام دے کر چھپایا۔

تاہم آج پولیس کی ٹیمیں مستونگ عدالت کا معائنہ کر رہے ہیں اور عدالتی کارروائی کو آج موخر کر دی گئی ہے۔